• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکار اتحاد کا محکمہ ثقافت کیخلاف احتجاجی کیمپ،اعزازیہ بحال کرنے کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) فنکار اتحاد خیبر پختونخوا نے فنکاروں کیلئے مقررہ ماہانہ اعزازیہ بند کرنے پر محکمہ ثقافت کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا یا ۔ کیمپ کی قیادت فنکاراتحاد کے صدرذوالفقار قریشی ، جنرل سیکرٹری زر محمد، عشرت عباس ، ریما خان اور آمین اللہ کنڈی کر رہے تھے ۔ کیمپ شرکاءکا کہنا تھا کہ حکومت نے 2016 ءمیں زندہ امین ثقافت کے نام سے فنڈ مختص کرکے صوبہ بھرکے فنکاروں کو 30 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ شروع کیا تھا تاہم موجودہ سیکرٹری ثقافت نے یہ اعزایہ بند کر دیا جس کیخلاف فنکار برادری عدالت گئی ، پشاور ہائیکورٹ نے بھی اعزایہ دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن اب بھی کسی بھی فنکار کو یہ اعزازیہ نہیں دیا جا رہا۔دوسری جانب حکومتی اعلان کے باوجود کسی بھی فنکار کو صحت انصاف کارڈ کا اجراءنہ ہو سکا ۔کیا گیا توصوبہ بھر کے فنکار ملکر بنی گالہ میں احتجاج کر ینگے
تازہ ترین