• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز عید ادا کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی پولیس کی فائرنگ

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صیہونی پولیس کے مظالم جاری ہیں،اسرائیلی پولیس نے اتوار کو عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد اقصٰی کے کمپاؤنڈ میں فلسطینی مسلمان نمازیوں پر فائرنگ کردی،قابض اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر گرینیڈ بھی پھینکے۔


خبر ایجنسی کے مطابق عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد نمازی مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں احتجاج کررہے تھے، جس پر اسرائیلی پولیس نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ان پر گرینیڈ بھی پھینکے۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں،فلسطین میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

تازہ ترین