• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعلیم و تحقیق کے شعبے میں عملی ربط قائم کرنا ہے۔آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں ہفتے کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سینئر آفیشل سمیت بین الاقوامی مرکز کے آفیشل بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے درمیان ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم کیے جانے کی بھر پورکوششیں کی جائیں گی، دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کرینگے، اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے۔

تازہ ترین