سکندرآباد(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے ڈی سی آفس پردستی بم پھینک دیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہواسوراب پولیس کےمطابق بدھ کو نامعلوم افراد ڈپٹی کمشنر کے دفترپرہینڈگرینیڈ پھینک کرفرارہوگئے جو دفترکے احاطے میں گرکرزوردار دھماکے سے پھٹ گیا،جس کی آواز دوردورتک سنی گئی تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوامزید کارروائی سوراب پولیس کررہی ہے۔