• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بارش سے کراچی کی سڑکیںتباہ، دھنس گئیں،گڑھے، حادثات معمول،حکومت کا اقدامات سے گریز


کراچی( اسٹاف رپورٹر) بارشوں سےکراچی میں تباہ ہونے والی سڑکیں حادثات کا سبب بننے لگ گئیں محکمہ بلدیات سندھ،کے ایم سی ِ ،ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے تاحال کوئی اقدامات سامنے نہیں اآسکے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارش کے بعد شہر میں مرکزی شاہرائوں کے ساتھ ساتھ گلیوں اور محلوں کی سڑ کیں بھی جگہ جگہ سے دھنس گئی ہے، عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب جانے والی سڑک جگہ جگہ سے دھنسی ہوئی ہے، بلاک آٹھ عزیز آباد سے کسٹمز کمپلکس کی جانب جانے والی لیاقت علی خان سڑک پر بھی گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پر رہا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں جن میں سولجر بازر کی سڑک پر تاحال پانی جمع ہے، جبکہ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ گرومندر سے صدر موڑ تک گرین بس کے تعمیراتی کام کے باعث سڑک بند ہونے کی وجہ سے سولجر بازار کی جانب ٹریفک کا رش بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہےعبداللہ ہارون روڈ پر کلب روڈسگنل کے قریب کافی گہرے گڑھے ہیںملیر ہالٹ سے سپرہائی وے جانے والے ملیر کینٹ روڈ پر کئی مقامات پر گڑھے پڑگئے ہیں اسی طرح شہرکی دیگر اہم شاہراہوںکورنگی روڈ اختر کالونی سے لے کرقیوم آبادچورنگی تک سڑک مکمل ٹوٹ چکی ہےاس وقت شایدہی کوئی سڑک ہو جو حالیہ بارشوں سے متاثرنہ ہوئی ہو شہریوں نے ان کی فوری مرمت کا مطابہ کیا ہے۔

تازہ ترین