• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن(پی اے ) سال کے اس حصے میں بہت سے والدین کو اپنے سکول جانے والے بچوں کیلئے یونیفارم خریدنا ہوتے ہیں بعض والدین کاکہناہے کہ سکول یونیفارم کی خریداری پر کم وبیش200 پونڈ خرچ ہوتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ وہ سستے یونیفارم کہاں سے اور کسیے خرید سکتے ہیں، مارکیٹ کے تجزیہ نگار ادارے منٹل کی ریسرچ کے مطابق برطانوی والدین سکول کے بچوں کیلئے یونیفارم اور دیگر سازوسامان کی خریداری پر سالانہ کم وبیش 1.2 بلین پونڈ خرچ کرتے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے2015 میں یونیفارم اور دیگر لوازمات پر آنے والے خرچ کے بارے میں ایک ہزار183 والدین سےسوال کیاتھا جس سے یہ بات ظاہرہوئی تھی کہ فی بچہ کم وبیش 213 پونڈ خرچ ہوئے تھے۔اگر افراط زر کی شرح کاموازنہ کیا جائے تو رواں سال اس پر کم وبیش 230 پونڈ فی کس خرچ ہوں گے ۔اگر اس میں پی ای کٹ کے اخراجات شامل کرلئے جائیں تو سروے کے مطابق پرائمری سکول کے بچوں کے والدین کو پہلے کے مقابلے میں 111 پونڈ اضافی اور سیکنڈری سکولوں کے والدین کو140 پونڈ اضافی خرچ کرنا پڑیں گے۔یہ نتائج والدین کی یادداشت کی بنیاد پر مرتب کئے گئے ہیں کہ انھوں نے سابقہ برسوں کے دوران کتنی رقم خرچ کی تھی۔چلڈرن سوسائٹی نے 2018 میں پرائمری سکول کے بچوں پر فی کس 256 پونڈ اورسیکنڈری سکول کے بچوں پر338 پونڈ فی کس خرچ کااندازہ لگایاتھا۔
تازہ ترین