• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے معروف اداکار اور اداکارہ نے طویل رومانوی تعلق کے بعد شادی کرلی

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کم وو بن اور اداکارہ شن من آہ نے شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

دونوں فنکاروں نے طویل رومانوی تعلق کے بعد شادی کی ہے، ان کی ایجنسی اے ایم انٹرٹینمنٹ نے انسٹاگرام پر جوڑے کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔

ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ آج اداکارہ شن من آہ اور اداکار کم وو بن باضابطہ طور پر ازدواجی رشتے میں بندھ گئے ہیں، ہم ان کے اس نئے سفر کے آغاز پر ملنے والی محبت اور دعاؤں کے لیے شکر گزار ہیں۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد بھی دونوں اداکار اپنے فنی سفر کو جاری رکھیں گے اور اسکرین پر اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

کم وو بن اور شن من آہ کی شادی کو جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری کی سب سے یادگار اور خوبصورت تقریبات میں شمار کیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید