بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر فیصل کپاڈیا نے آرٹ کونسل کراچی میں منعقدہ لائیو کنسرٹ میں سماں باندھ دیا۔
اس موقع پر انہوں نے معروف گلوکار علی حیدر کے سپر ہٹ گانے پرانی جینز، مشہور گیت آج جانے کی ضد نہ کرو اور مہدی حسن کی گائی ہوئی مشہور غزل رنجش ہی سہی اور اسٹرنگز بینڈ کے مقبول گانے پیش کئے۔
فیصل کپاڈیا کے لائیو کنسرٹ میں ہزاروں شائقینِ موسیقی رات گئے جھومتے رہے۔
اس موقع پر فیصل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کی رونقیں دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ ہم نے دنیا بھر میں کنسرٹس کیے لیکن کراچی میں پرفارم کر کے بہت اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آج کے کنسرٹ میں اپنے سال 90 سے 2025 تک کے مقبول گانے پیش کیے۔ نئی نسل موسیقی کی دیوانی ہے۔