• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھائے، کمیونٹی رہنما

لیڈز(پ ر) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ، لیڈز سے آج بڑا قافلہ لندن میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاج میں شرکت کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ بھر کی طرح لیڈز سے بھی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد یوم بھارت کو یوم سیاہ بنانے بھارتی ہائی کمیشن لندن پہنچے گی ،سابق لارڈ میئرو کونسلر محمد اقبال ،کونسلر عارف حسین ،مشہور سماجی و کاروباری شخصیت عابد حسین، نوجوان سماجی ورکر شرافت علی، افتخار احمدچوہدری اور دیگر نے کہا کہ بھارت نام نہاد جمہوری ریاست ہے ،مودی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ،ریاست جموں و کشمیر کی خصوصیت کو ختم کرنا بھارت کا خطہ کو تباہ کرنے کی دعوت ہے ،انتہا پسند مودی کے آرٹیکل 370اور 35Aکو ختم کرنے کے درپردہ مقاصد پورے نہیں ہوگے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھائے۔
تازہ ترین