• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہال میں عیدالاضحی کیلئے میوزیکل شو ‘فنکاروں کی بہترین پرفارمنس

پشاور (وقائع نگار )پختونخوا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بڑی عید پر نشترہال پشاور میں رنگا رنگ میوزیکل ورائٹی شوجاری ہے آج جمعرات کے روز شام پانچ بجے آخری شو ہوگا عوام کی کثیر تعداد نے شو میں شرکت کی گلوکاروں کی خوبصورت پرفارمنس ٗخٹک ڈانس اور بہترین خاکوں نے حاضرین کو خوب محظو ظ ہوکیا پشتو فلموں کے معروف اداکار جہانگیر جانی کے علاوہ معروف کامیڈین سید رحمان شینو ٗزرداد بلبل ٗسردار مریخی ٗرحمت الہی کی بہترین پرفارمنس اور خوبصورت خاکوںجبکہ معروف گلوکار وصال خیال ٗماریہ خان ٗپپو چاہت ٗدلربا ٗکرن ناز ٗسلمی ناز ٗ صنم جان ٗ رانی کی گائیگی سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے شو کی کمپیئرنگ کے فرائض معروف کمپیئر سجاد خلیل سرانجام دے رہے ہیں پختونخوا آرٹس کونسل کے صدر زرداد بلبل کے مطابق کہ کافی عرصہ بعد نشترہال معیاری ثقافتی سرگرمیوں کیلئے کھولنے پر حکومت کے مشکور ہیں جب یہ سلسلہ جاری رہے گا تو ایک بار پھر نشترہال معیاری ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگا جس سے نہ صرف ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ہنرمندوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج جمعرات کے روز آخری شو کو کا میاب کرانے کیلئے ضرور نشترہال کا رخ کریں۔
تازہ ترین