• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی پرڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی قابل تحسین ہے،عالمزیب

پشاور( نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ ممبرعالمزیب خان یوسفزئی نے کہاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی نے پشاور شہر کی صفائی بروقت اور اچھی حکمت عملی کے تحت کی ہے اور ڈبلیو ایس ایس پی کارکردگی کو سراہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بہترین حکمت عملی کے تحت مشینری کا استعمال کیاگیاہے اور بروقت جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہین مسلم ٹاؤں میں اس سے پہلے کبھی اس طرح کی صفائی نہیں کی گئی جس طرح سے ڈبلیو ایس ایس پی نے کارکردگی دکھائی ہے قابل تحسین ہے۔ انہوں نے میونسپل انسپکٹر نصیراحمدخان ،سپروائزر اور دیگرسٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بروقت صفائی سے ڈبلیو ایس ایس پی کی انتظامیہ اور اعلی حکام نے علاقے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے پشاور شہر کی صفائی میں دلچسپی لینے اور بروقت کارکردگی دکھانے پر باالخصوصCEO سیدظفرعلی شاہ ،زون۶ کے منیجر امیرخٹک ، اسسٹنٹ منیجرظفر خان کابھی شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔
تازہ ترین