• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی خسارے میں کمی کیلئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے

لاہور( این این آئی )حکومت کی جانب سے تجارتی خسارے میں کمی کیلئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ،رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران تقریباً29 فیصد کی کمی واقع ہوئی ، خسارہ 28.84 فیصد سےکم ہو کر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر تک ہوگیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران تجارتی خسارہ 28.84 فیصد کم ہو کر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر تک ہوگیا جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 3 ارب 19 ارب ڈالر تھا۔موجودہ حکومت نے جون 2020 تک تجارتی خسارے کو 27 ارب 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔مالی سال 19-2018 کے دوران تجارتی خسارہ 37 ارب 58 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 31 ارب 82 کروڑ ڈالر تک ہوگیا تھا جو تقریبا 15.33 فیصد کمی تھی۔حکومت کی اس کامیابی کی وجہ سے درآمدات میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافہ ہے۔
تازہ ترین