• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں داخلے کادوسرامرحلہ، ملتان میں 4کوآرڈینٹر تعینات

ملتان(سٹاف رپورٹر) سکولوں میں داخلے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے ۔ملتان میں انٹرولمنٹ کی تفصیل روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق ملتان میں4کوآرڈینٹرتعینات کئے جارہے ہیں۔ تمام سکولوں کے سربراہ ان کو معلومات دیں گے اور ایس آئی ایس میں اپ ڈیٹ کریں گے۔ تحصیل سٹی ملتان میں گورنمنٹ ہائی سکول جامع العلوم ملتان کے پرنسپل احمد یارسیال ،تحصیل صدر میں ہائی سیکنڈری سکول قادر پور راں کے پرنسپل عبدالرحمان، تحصیل شجاع آباد میں ہائی سکول تلکوٹ کے پرنسپل منورکمال ، جلا لپور پیروالا میں ہائیرسیکنڈری سکول جلا لپور پیروالا کے پرنسپل محمد عابد کو کوارڈینٹر تعینات کیا گیا ہے۔
تازہ ترین