• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور برازیلین نوجوان کا اسکیٹ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ


پیروں سے معذور برازیل کے نوجوان کا اسکیٹ بورڈنگ سے شاندار مظاہرہ پیش کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے ’فلپ نینس شاویز‘ نامی نوجوان کی  ایک ٹریفک حادثے  میں ٹانگیں ضائع ہو گئی تھیں۔

فلپ نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور اسکیٹ بورڈنگ کے شوق کو نہ صرف پورا کیا بلکہ ایک ماہر اسکیٹ بورڈر بن گیا ہے جو کئی مقابلوں میں حصہ بھی لے چکا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلپ کس طرح مہارت سے اسکیٹ بورڈنگ کر رہا ہے۔