• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملین ڈالرز کی لیمبورگنی میں آگ کیسے بھڑکی ؟


سڑک سے گزرتی 1.2 ملین ڈالرز کی مہنگی ترین کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا۔

چین کے شہر ’ وینزاؤ ‘ کے ہائی وے پر یہ واقعہ اس وقت دیکھا گیا جب 1.2 ملین ڈالرز کی مہنگی ترین کار لیمبورگنی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کار کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کار کو شعلوں میں لپٹا دیکھ کر راہگیروں نے ڈرائیور کو خبردار کیا تو ڈرائیور نے  ایک لمحے کی دیر کئے بنا کار سے باہر چھلانگ لگائی اور اپنی جان بچائی جبکہ د وسرے راہگیر و گاڑیاں محفوظ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق شوخیاں مارنے کے لیے دوست سے لی گئی 1.2 ملین ڈالرز کی اس لگژری کار کا کباڑہ نکل گیا۔