• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے علماء کی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت

تہران (این این آئی)ایران کے ایک عالم دین آیت اللہ لطف اللہ صفی گولپے غنی نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ روارکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ معصوم کشمیریوںپر مظالم ڈھانا فوری طورپر بند کریں اوران کے حقوق بحال کریں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آیت اللہ لطف اللہ نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے المناک واقعات ہر آزادی پسند انسان کا دل توڑ دیتے ہیں۔ انہوںنے سوال اٹھایاکہ کشمیری عوام نے ایساکونسا گناہ کیا ہے کہ بھارتی فورسزان پراس طرح مظالم ڈھاتے ہیں۔ دریں اثناء ایک اور عالم دین حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ امت مسلمہ کے لیے ایک المیہ ہے ۔
تازہ ترین