• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں صحت کا معیار بلند ہو وہاں ترقی کے امکانات روشن ہوتے ہیں:چوہدری ارشد علی

ملتان ( لیڈی رپورٹر)جس معاشرے میں صحت کا معیار بلند ہو گاوہاں ترقی کے امکانات روشن ہوتے ہیں ۔پاکستان میں صحت کے ناکافی سہولیات کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ۔پاکستان کی عوام کو مفاد عامہ کی سہولیات سے ہمکنار کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ اور چیک اپ کا انعقاد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد علی نے لائف لیب کلینکل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر شفیق الرحمان،ڈاکٹر عمران نذیر ،ڈاکٹر لیاقت جلال ،ڈاکٹر گوہر علی ارشد ،میاں خالد،احمد علی ڈھڈی،ڈاکٹر غلام مرتضی سکھیرا،اظہر محمود،رانا طاہر،شاہد ریاض،لطیف خان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین