• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

پشاور (نیوز ڈیسک) ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے شالیمار باغ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ٹی ایم او ٹائون ون سلیم خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے پلانٹ فارپاکستان مہم کے سلسلے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔ کرہ ارض پر درختوں کی موجودگی بڑی اہمیت کی حامل ہے جو نہ صرف دھرتی کے حسن میں اضافہ بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہر شہری کو شجرکاری مہم میں حصہ لے کر اپنے حصے کا پودا ضرور لگانا چاہئے۔
تازہ ترین