• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی سے بچوں کی رجسٹریشن کا میکنزم طلب

سندھ ہائی کورٹ نے سول اسپتال کراچی سے بچے کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر پولیس اور اسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی اور اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے سول اسپتال انتظامیہ سے سب بچوں کی رجسٹریشن کا میکنزم بھی طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار حنا اشتیاق نے عدالت کو بتایاکہ جنوری 2016ء میں سول اسپتال میں ان بیٹا پیدا ہوا، بیٹے کی پیدائش سے متعلق اسپتال کے عملے کو مکمل دستاویزات فراہم کیں لیکن کچھ دن بعد اسپتال کے عملے نے بچی کی لاش تھما دی۔

کمرۂ عدالت میں خاتون نے دہائیاں دیتے ہوئے استدعا کی کہ اس کا بیٹا بازیاب کرایا جائے۔

تازہ ترین