• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل کے دل میں سوراخ ہے، وکیل کا انکشاف

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے موکل کے دل میں سوراخ ہے انہیں حراست میں رکھنا جان لیوا ہوسکتا ہے۔

عدالت نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 30اگست تک توسیع کردی۔

عدالت میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی کہ نیب نے تفتیش کے لیے رکھا ہے تو وہ کم از کم ایک گھنٹہ تو تفتیش کرے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نیب والے صرف 5منٹ کے لیے آتے ہیں،آدھا گھنٹہ واک کی اجازت ملتی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ساڑھے 23گھنٹے چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا جاتا ہے۔

تازہ ترین