• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس فیس ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس فیس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ ،مقررہ تاریخ کے اندر فیس ادا نہ کرنے والوں کے لیے طریقہ کار اور سپیشل ٹیمیں بنانے کی منظوری دے دی گئی۔یہ فیصلےڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کارکردگی جائزہ اجلاس کیئے گئے۔اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ نوٹس اور وارننگ کے باوجود فیس ادا نہ کرنے پر آپریشن ٹیمیں کارروائی عمل میں لائیں گی،کاروائی سے قبل متعلقہ فوڈ بزنس کو موبائل فون پیغام اور نوٹس کے ذریعے وارننگ دی جائے گی۔گزشتہ ماہ کل 20368افرادکو لیول ون، 1145کو لیول ٹو کی ٹریننگ دی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اتھارٹی میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والے 256افسران اور اہلکاروں کو پیشہ وارانہ کورس کروائے گئے۔6651فوڈ ورکرز کے میڈیکل سکریننگ ٹیسٹ کیے گئے، 5832پاس، 333کے میڈیکل ٹیسٹ فیل ہوئے۔قوانین میں ترمیم اور نئی قانون سازی کے لیے سائینٹیفک پینل کی 4میٹنگ کروائی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے آپریشن، ریسورس اینڈ لائسنسنگ اور ٹیکنیکل ونگ کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین