• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا ، تفتیشی حکام نے ذاکر نائیک کو دوسری مرتبہ طلب کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف مسلم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں متنازع بیان دینے پر تفتیش کا سامنا ہے ، ملائیشین تفتیشی حکام نے ہندوئوں اور چینی باشندوں سے متعلق متنازع بیان دینے پر ذاکر نائیک کو دوسری مرتبہ طلب کرلیا ہے ، ملائیشین تفتیشی افسر کے مطابق ذاکر نائیک اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے بکت عمان پہنچیں گے ، رپورٹ کے مطابق ذاکر نائیک نے اس سے قبل 16اگست کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا ، ذاکر نائیک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملائیشیا میں ہندوئوں کو بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی نسبت 100گنا زیادہ آزادی حاصل ہےاور ان ہندوئوں کو ان کے ملک انڈیا واپس بھیج دینا چاہئے۔

تازہ ترین