آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے چھوڑے گئے پانی کا ڈیٹا پاکستان کو دے دیا

پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتِ حال کے دوران پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمیشن حکام کے درمیان پہلا رابطہ ہو ا ہے جس کے دوران بھارت نے چھوڑے گئے پانی کا ڈیٹا پاکستان کو دے دیا۔

انڈس واٹر کمشنر پاکستان کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی ہے جس کے بعد بھارتی حکام نے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے سیلابی پانی کا ڈیٹا پاکستان کو فراہم کر دیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی واٹر کمشنرز نے ڈیٹا شیئرنگ پر گفتگو کی اور بھارت نے پاکستان کو گزشتہ شام 7 بجے جو ڈیٹا فراہم کیا ہے اس کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں اب تک 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہریکے اور فیروز پور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے، جبکہ بھارت دریائے ستلج میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو آگاہ کرنے کا پابند ہے۔

قومی خبریں سے مزید