• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے بھارت کو روکے، چوہدری محمد خان

ایلڈرشاٹ (پ ر) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ اور بالخصوص حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے قتل عام اور بھارت کی طرف سے کشمیر کی ہیت کو تبدیل کرنے جیسے اقدامات سے روکا جائے، برطانیہ میں کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے اور گزشتہ دنوں لندن کی سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند لیکن ابھی تک برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جس سے یہاں پر بسنے والے کشمیریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔چوہدری محمد خان نے کہا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ مدَر آف ڈیموکریسی ہے یہاں سے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند ہوئی، انسانی حقوق کا ہمیشہ احترام کیا گیا لیکن مقبوضہ کشمیر جو کہ برطانیہ کی ہی حکومت کا چھوڑا ہوا پارٹیشن پلان کا حصہ ہے اس سے آنکھیں پھیرنا نا انصافی ہے۔ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بالائے طاق رکھتے ہوے آرٹیکل اے 370اور35-Aکو ایک صدارتی حکم نامے سے ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے اور اب گزشتہ بارہ دنوں سے نوے لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا کر کرفیو لگا کر تاریخ کے بدترین ستم ڈھا رہا ہے، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دھانے پر کھڑی ہیں اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے اس صورت حال پر توجہ نہ دی تو ایک بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے وابستہ ہے۔
تازہ ترین