• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرپورٹ حملہ کیس ،ضمانت پر رہا ملزم لاپتا،ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ حملہ کیس کا ملزم آصف ظہیر لاپتا ہوگیا، سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ، سی ٹی ڈی، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے،فریقین کو 19 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل 2رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ضمانت پر رہا آصف ظہیرکو 15اگست کو طارق روڈ سے پلمبر کی دکان سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا۔
تازہ ترین