• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کا اعزاز، عالمی عدالت جانے کے فیصلے کی خبر 5؍ اگست کو صفحہ اوّل پر شائع کی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے جانے کے اصولی فیصلہ سےمتعلق خبر روزنامہ جنگ نے 5؍ اگست کو صفحہ اول پر شائع کی ۔ جنگ کے سینئر رپورٹر اور تجزیہ کار محمد صالح ظافر نے خبر بریک کی تھی۔ جنگ میں خبر اسی روز شائع ہوئی تھی جس روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا متنازع فیصلہ کیا تھا ۔ خبر میں لکھا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نہ صرف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا بلکہ دیگر اقدامات بھی کرے گا کیونکہ مسئلہ کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کے موقف کی شکست اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہوگی، ان قراردادوں کو بھارت نے بھی قبول کیا تھا۔
تازہ ترین