• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیطانی قوتیں بھارت و اسرائیل کو سپورٹ کررہی ہیں، حامدموسوی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالم اسلام اعلان غدیر کے پیغام رسالت کو بھلادینے کے سبب مسائل کے گرداب میں گرفتارہے ۔ پوری دنیا مصائب و آلام سے دوچار ،عالم ا سلام استعماری دہشت گردی کا شکار ہے ، فلسطین و کشمیر لہو لہو ہیں اور مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، تمام شیطانی قوتیں بھارت و اسرائیل کو سپورٹ کررہی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ ولایت کی مناسبت سے محفل عیدغدیرسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک شیطانی قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ایک دو سرے کو کھنڈرات میں تبدیل کررہے ہیں ،اگر مسلمانان عالم کشمیر و فلسطین کی آزادی اور القدس کی بازیابی اور دنیا و آخرت میں سرخروئی چاہتے ہیں تو انہیں شیطانی قوتوں سے ناطہ توڑکر رسول خدا کی وصیت کے مطابق قرآن و اہلبیت کا دامن مضبوطی سے تھامنا ہوگا۔
تازہ ترین