• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یم ٹی آئیز بورڈ آف گورنرز کو آسامیاں تبدیل کرنے کا اختیار نہیں، محکمہ صحت

پشاور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ صحت نے قرار دیا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے تحت میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز کو منظور شدہ آسامیوں کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔یاد رہے کہ بعض میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز نے سول سرونٹس ڈاکٹروں کی آسامیوں کو ایم ٹی آئیز میں تبدیل کیا تھا جس پر پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈاکٹرز تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رابطہ کیا تھا جس پر محکمہ صحت نے وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جن ایم ٹی آئیزخصوصاً خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال کے بورڈز نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آسامیوں کو تبدیل کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین