• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایا ت کی روشنی میں پلانٹ فار پاکستان شجر کا ری مہم کا آغاز کر دیا گیاجس کا افتتاح وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے پرووائس چا نسلر ڈاکٹر جواد احمد ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، مختلف اداروں کے سر براہان ، فیکلٹی اور ایڈمن سٹاف کے ہمراہ یو نیو رسٹی کے مین کیمپس میں پو دا لگاکر کیا۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ پودے زندگی کی زینت ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے ، اسلام میں شجر کا ری کی نہ صر ف بہت زیا دہ فضیلت بیان ہو ئی ہے بلکہ اسے صد قہ جا ریہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا پلانٹ فار پاکستان اور ہر بشر دو شجر مہم نہ صر ف وقت کا تقا ضا ہے بلکہ اسے کا میاب بنا کر آئندہ نسلوں کو ایک سر سبز اور خو شحال پاکستان دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شجر کا ری کی اہمیت نظر انداز کئے جا نے کے با عث پاکستان کا شما ر مو سمیا تی تبد یلیوں کے حو الے سے خطر نا ک تر ین مما لک میں ہو تا ہےموجودہ مہم کو کا میا ب بنا نا ہر محب وطن پاکستانی کا فر ض ہے،کے ایم یوتما م کیمپسز میں زیا دہ سے زیا دہ پو دے لگائے گی۔
تازہ ترین