• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر:مرزاسکندر بیگ

صفحات: 168،قیمت: 400روپے

ناشر:سانجھ پبلی کیشنز، لاہور

ہندسوں اور اعداد و شمار کی دُنیا میں مستقل طور پر مصروف رہنے والے مرزاسکندر بیگ اپنی پوری ذہنی توانائیوں کے ساتھ قرطاس و قلم سے رشتہ استوار رکھنے میں مصروف ہیں۔محکمۂ خزانہ سے وابستگی رہنے والے یہ قلم کار پنجابی اور اُردو زبانوں میں لکھتے ہیں۔ ’’دھپاں پچھلے پہر دیاں‘‘اُن کی پنجابی شاعری کا مجموعہ تھا ،جو چند برس قبل شایع ہوا تھا۔ اب وہ اپنی اُردو شاعری کے ساتھ لوگوں کے سامنے آئے ہیں اور ’’خاموش صدائیں‘‘کی غزلیں پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تخلیق کے جادے پر یک سوئی کے ساتھ گام زن ہیں۔ دیکھیے کس رنگ میں کلام کرتے ہیں۔؎’’دیس بدیس سکونت کرتے رہتے ہیں…عشق مسافر ہجرت کرتے رہتے ہیں‘‘اور؎’’مجھ کو عُمر لگی جو اِک تصویر بنانے میں…اس کا بھی ہر نقش مٹایا اپنے ہاتھوں سے‘‘ ۔کتاب سلیقے سے اور دیدہ زیب انداز میں شایع کی گئی ہے۔

تازہ ترین