• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا بدعنوانی کی 10 انکوائریاں کھولنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک بھر میں بدعنوانی کی 10 انکوائریاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس سے  خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے نیب ہیڈکوارٹر اور تمام علاقائی دفاتر میں خصوصی سیل قائم کیے ہیں۔

نیب اعلامیے کے مطابق بدعنوانی کی جو 10 انکوائریاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،ان میں پی آئی اے کے افسروں و اہلکاروں اور پنجاب کواپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے سابق سربراہ بریگیڈیئر (ر) فاروق ملک کے خلاف انکوائریاں بھی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق نیب نے رکن صوبائی اسمبلی ملک قاسم کے خلاف عدم ثبوتوں کی بنا پر انکوائریاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اجلاس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد خان بلو چ کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ بھی کیے ہیں۔

تازہ ترین