• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال وہ جادوئی آلہ ہے، جو لوگوں کی خوشی کا سبب اور انہیں متحد کرتا ہے: جیانی انفینٹینو

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے نویں ایڈیشن کے ایک سیشن کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو فٹ بال لے آئے اور اس پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔

انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سمیت یک بعد دیگرے عالمی رہنماؤں کو اس مباحثے کے دوران فٹ بال پاس کی، جس سے عالمی رہنماؤں سمیت دیکھنے والے بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

اس موقع پر انہوں نے فٹ بال ہاتھوں میں پکڑ کر کہا کہ یہ آپ اسے کیسے دیکھتے ہیں؟ یہ کہتے ہوئے انہوں نے تمام رہنماؤں کو فٹ بال پاس کی، سب نے اسے دیکھا اور کہا کہ یہ تو بال ہی دکھائی دے رہی ہے۔

بعدازاں جیانی انفینٹینو نے کہا کہ یہ صرف فٹ بال نہیں ہے یہ ایک جادو ہے، خوشی ہے، یہ لوگوں کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک جادوئی آلہ ہے، جو لوگوں کی خوشی کا سبب بنتا ہے، ان کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرتا ہے، اس سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں، اس سے لوگوں کے خواب جڑے ہیں، یہ فٹ بال لوگوں کی تخلیقی صلاحیت کو ابھارتی ہے، مستقبل کے بارے میں مثبت انداز میں سوچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے نویں ایڈیشن میں ہونے والے اس مباحثے کی مختصر ویڈیو جیانی انفینٹینو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید