• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں ظلم کیخلاف احتجاج سے بڑھ کر اقدامات کی ضرورت ہے، مفتی نعیم

کراچی(پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ حج بیت اللہ مسلمانان عالم کیلئے اجتماعی ، ملی ، قومی وحدت، شان وشوکت اسلام کا اظہارہے وہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر طلبہ اور علما ئےکرام سے بات چیت کر رہے تھے ۔مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملکی مفاد وترقی کیلئے تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں حکومتوں نے ملک کو اندرونی، بیرونی خطرات میں دھکیلا عمران تبدیلی کا نعرہ لیکر میدان میں آئے سال گزر گیالیکن تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آرہے ہیں پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے ، جہاں ملک میں بدترین سیاسی بحران اٹھ رہے ہیں وہیں پر بھارتی جنگی جنون بھی بڑھتاہی جارہاہے ، اسی طرح جموں کشمیر کے عوام کو بھی پاکستان سے بہت توقعات وابستہ تھی لیکن وہاں بھی تاریخ کا بدترین ظلم وجبر جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جاری ظلم کیخلاف عالمی سطح پر احتجاج سے آگے بڑھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین