• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کرنا چاہتا ہوں پر ابھی والد جیل میں ہیں، بلاول بھٹو

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن والد جیل میں ہیں، فی الحال توجہ ادھر ہے۔ بلند سیاحتی مقام دیوسائی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے۔بلاول نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بھی اس خوبصورت علاقے کے ایک ایک کونے میں پہنچے تھے اور وہ بھی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہرجگہ جائیں گے۔اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے۔گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں بلاول نے شریک حیات کی خوبیوں سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں، ساتھ چل سکتے ہوں، شریک حیات کو ذہین اور تعلیم یافتہ ہونا چاہیے اور حسِ مزاح بھی ضروری ہے، اور سب سے اہم اس کی میری بہنوں سے بننی چاہیے۔

تازہ ترین