• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع میں آسامیوں پر قبائلی نوجوانوں کو ترجیح دینے کا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر) ٹرائبل یوتھ مومنٹ نے قبائلی اضلاع میں ریڈیو پروڈ یوسرز کے آسامیوں کےلئے قبائلی نوجوانوں کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور صوبائی مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل خان وزیر سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے نہ لیا تو احتجاج، اسمبلی گھیراؤ اور عدالتی دروازہ کھٹکٹانے سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے ، ٹرائبل یوتھ مومنٹ کے صدر خیال زمان اورکزئی، جنرل سیکرٹری ارشاد، نائب صدر ادریس خان، سنیئر نائب صدر مصباح الدین، فیمیل ونگ صدر نائلہ الطاف اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں ریڈیو پروڈیوسر آسامیوں کےلئے اخباری اشہتار کے زریعے درخواستیں طلب کی تھی جسکے لئے متعدد تعلیم یافتہ اور اہل قبائلی نوجوانوں نے درخواستیں جمع کی تھی لیکن انٹرویوز کےلئے چند ایک کی بجائے قبائلی نوجوانوں کو نظر انداز کرکے دیگر اضلاع کے افراد کو فوقیت دیکر انٹرویوز کےلئے بلایا جو قبائلی نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے ،انہوںنے کہا کہ اسامیوں کےلئے ٹاپ ٹین میں کسی بھی قبائلی نوجوان کو شامل نہیں کیاگیا جبکہ بہانے بناکر درجنوں قبائلی نوجوانوں کو انٹرویوں کےلئے بلایا بھی نہیں گیاجس کے باعث نوجوانوں میں شیدید غم و غصہ پایا جاتاہے،انہوںنے مطالبہ کیا کہ تمام انٹرویوز کو منسوخ کرکے مذکورہ اسامیوں کیلئے اخبارات میں دوبارہ اشتہاردیا جائے اورصرف قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اہل افراد کو اس پر بھرتی کیا جائے اگر قبائلی نواجوانوں کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو اسکے خلاف نہ صرف عدالت کا دروازہ کھٹکٹایئنگے بلکہ وزیر اعلی ہاوس کے سامنے سخت احتجاج بھی کیا جائے گا ۔
تازہ ترین