• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن ترقی اردو کو بے علم عناصر سے نجات دلائی جائے، پروفیسر سحر انصاری، ذوالقرنین جمیل

کراچی(پ ر)انجمن ترقی اردو پاکستان کے سابق مشیر ادبی امورپروفیسر سحر انصاری اور ذو القرنین جمیل نے کہا ہے کہ قومی ادارے انجمن ترقی اردو کو بے علم عناصر سے نجات دلائیں جو انجمن کی بد نامی کا سبب بن رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے انجمن کے ماہنا مہ قومی زبان میں شائع ہو نے والے ڈاکٹر فاطمہ حسن کے اداریے پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ ادب اور تاریخ کا عام طالب علم بھی جانتا ہے کہ سلطنت عثمانیہ کا تعلق ترکوں سے تھا اور وہاں کی سرکاری زبان اردو کبھی نہیں رہی جبکہ اداریے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بابائے اردومولوی عبدالحق سلطنت عثمانیہ سے وابستہ تھے اور سلطنت عثمانیہ کی سر کاری زبان اردو تھی۔واضح رہے کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق سلطنت عثمانیہ نہیں بلکہ سلطنت آصفیہ سے متعلق تھے۔

تازہ ترین