• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی پاکستانی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، جاوید جلیل خٹک

لزبن (سرفراز فرانسس) پاکستان سفارتخانہ لزبن میں نئے سفیر جاوید جلیل خٹک نے چارج سنبھال لیا۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی رہنمائوں سے مختصر ملاقات کے دوران پاکستانی کمیونٹی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستانی جس بھی ملک میں رہتے ہوں انہیں وہاں کے قوانین کا احترام کرنا چاہئے اور اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرنا چاہئے۔ سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا یہ واضح پیغام ہے کہ تمام اوورسیز پاکستانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے پرتگال اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں بہتری، پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور پرتگالی بزنس کمیونٹی اور اورسیز پاکستانوں کو پاکستان میں انوسٹمنٹ اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی پاکستانی کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ پاکستان ایمبیسی لزبن سے رابطہ کر سکتا ہے جس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور پاکستانیوں کے دیرینہ مسئلے دوہری شہریت کے حوالے سے پرتگال میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو بہت جلد خوشخبری ملے گی جبکہ پاکستان میں پرتگالی سفارتخانہ کی بندش کے متعلق ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ماہ ستمبر میں پرتگالی سفارتخانہ مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔
تازہ ترین