• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فیصل نہ صرف اچھے ڈاکٹر اچھے انسان بھی تھے :یاسمین راشد

لاہور (میگزین رپورٹ +خبرنگار)پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے وہ نہ صرف اچھے ڈاکٹر بلکہ ایک اچھے انسان بھی تھے انہیں شاعری، مصوری، کوکنگ اور پیٹنگز پر بڑا عبور حاصل تھا۔ڈینگی پر کنٹرول، چکن پاکس کی گائیڈ لائن بنانے کےلئے انتھک کام کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر فیصل مسعود کی یاد میں تعزیتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا ڈاکٹر فیصل مسعود سے بہت گہرا تعلق تھا طب کے شعبے میں وہ وسیع تجربہ اور گہری نظر رکھتے تھے ۔اس موقع پر کے ای ایم یو کے وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ گردوں کی غیر پیوندکاری کے حوالے سے قوانین بنانے میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ہم میوہستال کے ذیابیطس سنٹر کا نام ڈاکٹر فیصل مسعود کے نام سے کر رہے ہیں اپنی ذات میں پورا ادارہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ کنگ ایڈورڈ کی عمارت کی تزئین و آرائش اور اس کے فرنیچر کو ازسرنو تعمیر کرنے میں ان کا کردار قابل ذکر ہے ۔پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل مسعود میرے بہترین استاد تھے ہم ان کی کمی کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ پروفیسر عامر زمان نے کہا کہ پروفیسر فیصل مسعود نے ان کو بہت رہنمائی فراہم کی ہے اور طب کے شعبے میں ان کی خدمات قابل ذکر ہیں۔
تازہ ترین