آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین حاضری،انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنائیں:ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

املتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا ہے کہ ملازمین لگن،محنت اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایچ اے ہیڈ آفس کے دورےکے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین ریکارڈ رجسٹر،حاضری،انتظامی معاملات اور دفاتر میں صفائی کے امور کو مزید بہتر بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کو محدود وسائل کے باوجود بہتر انداز سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں ادارے کی سیلف انکم کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،مارکیٹنگ برانچ کے عملے کو ریکوری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،تیزی سے ریکوری کا عمل جاری ہے پوری کوشش کریں گے کہ رواں سال کے ٹھیکے کا انعقاد جلد از جلد ہو۔

ملتان سے مزید