• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا کشمیریوں کا حق چھیننےکی خوشیاں منا رہا ہے: برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کا میڈیا مودی سرکار کی جانب سے اختیار کے غلط استعمال کا جشن منا رہا ہے، بھارتی اینکر کشمیریوں کا حق چھیننےکی خوشیاں منا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کشمیریوں کا حق چھیننےکی خوشیاں منا رہا ہے: برطانوی جریدہ


کشمیرکی صورتحال پر دی اکانومسٹ میں شائع کیے گئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے میڈیا پر پابندیاں لگا کر مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کو دنیا کے سامنے آنے سے روکا جا رہا ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی حیثیت بدلنے کا فیصلہ سیاسی مشاورت کے بجائے پوری سیاسی قیادت کو گرفتار کر کے کیا۔

اکانومسٹ کے مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی سرکار نے مقاصد کےحصول کے لیے ٹیلی فون لائنیں کاٹیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کیا اور پوری وادی میں کرفیو لگایا۔

برطانوی جریدے کا اپنے مضمون میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنا چاہتے تھے، مسلمانوں کی تذلیل ہندو انتہا پسندوں کا ایجنڈا تھا۔

تازہ ترین