• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس نے ہمیشہ معاشرے میں مثالی کردار ادا کیا، مفتی ابو ہریرہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) جامعہ اسلامیہ کے مہتمم اور صوت اسلام کے چئیرمین مفتی ابو ہریرہ نے کہا ہے ک، دینی مدارس نے ہمیشہ معاشرے میں مثالی کردار اداکیا ہے اور معاشرے کے غریب ، نادار اور مستحق افراد کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ہے ،بدقسمتی سے مدارس کو دہشت گردی سے جوڑا گیا حالانکہ مدارس کا فرقہ واریت اور دہشت گردی سے دور دور تک بھی واستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے نوجوان ملک کی ترقی وخوشحالی اور پاکستان سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اپنا فعال کردار اداکرسکتے ہیں۔

تازہ ترین