• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ہائی جیک کر رکھا ہے، الیاس الرحمٰن

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)تحصیل گجرات کےسابق نائب ناظم حاجی الیاس الرحمٰن مغل نے کہا ہے کہ کشمیری سری نگر میں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس وقت لاکھوں لوگ محاصرے میں ہیں۔ بھارت نے پورے کشمیر کو ہائی جیک کیا ہوا ہے۔ کشمیر کو ان ہائی جیکروں سے چھڑوانا پاکستان کی ذمہ داری ہے ،کیونکہ جب وہ مرتے ہیں تو وہ یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں، اور پاکستان ہمارا ہے، شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر سے پاکستان واپس جاتے ہوئے روز نامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نہ ٹرمپ کی ثالثی کارآمد ہوگی اور نہ ہی سلامتی کونسل، سری نگر پر پاکستان کا جھنڈا لہرائے گا۔ شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، کشمیر بزور شمشیر آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق متبادل کے طور پر بیسٹ آپشن کے طور پر موجود رہے گی۔ ہماری جماعت عوامی ترجمانی کرے گی اور چوہدری برداران ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام پاکستان کی بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج مشکل وقت میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ ترین