• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے چاربلڈنگز کی مینٹی نینس ڈی جی سروسز کے ماتحت کردی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے چاربلڈنگز کابینہ بلاک ، جنا ح کنونشن سنٹر ، پاک چا ئنا فرینڈ شپ سنٹر اور پا کستان ما نو منٹ کی مینٹی نینس ڈی جی ای اینڈ ایم سے لے کر ڈی جی سروسز کے ماتحت کردی ہے۔ یہ سٹاف ڈائریکٹر کو آ رڈی نیشن پارلیمنٹ ہا ئوس کے ماتحت کام کرتا تھا ۔ اب یہ عملہ ڈائریکٹر مینٹی نینس کے ماتحت کام کرے گا۔ ڈ ائریکٹر ایچ آرڈی عبد ا لرزاق نے اس انتظامی تبدیلی کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت ان بلڈنگز کا گریڈ ایک سے سترہ تک کا عملہ اور تمام سامان ڈائریکٹر مینٹی نینس کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق سینٹ کی سپیشل مانٹرنگ کمیٹی نے 13اپریل 2018 کو یہ حکم دیا تھا لیکن سی ڈی اے نے اس فیصلے پر عمل درآ مد میں 17 ماہ لگا دیئے ۔عملہ اس تبدیلی کا اس لئے مخا لف تھا کہ ڈائریکٹر پارلیمنٹ ہا ئوس کے ماتحت ہونے کی وجہ سے یہ پارلیمنٹ کا الائونس لیتے رہے ۔ آڈٹ حکام نے بھی یہ الائونس دینے پر عتراض کیا تھا کہ چونکہ یہ عملہ براہ راست پارلیمنٹ سیشن میں کوئی عملی کام نہیں کرتا اسلئے الائونس کا حقدار نہیں تھا لیکن یونین کے دبائو پر الائونس کی ادائیگی جاری رہی ۔ اب الائونس کی ادائیگی بند ہو جا ئے گی۔
تازہ ترین