• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا عثمان غنیؓ کی تعلیمات سے دنیا کوامن کاگہوارہ بنایاجاسکتاہے،مذہبی رہنما

لاہور(نیوزرپورٹر)امیر المؤ منین حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی تعلیمات کو اپنا کر ہی پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ‘اشاعت اسلام کیلئے حضرت سیدنا عثمان غنی ؓکی بے مثال جدو جہد و لازوال قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اِن خیالات کا اِظہار مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہ ’’شہادت سیدنا عثمان غنیؓ کانفرنس‘‘سے علماء ومذہبی سکالرز نے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘مولانا سیدعبد الخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ خلیفہ سوئم حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی مظلومانہ شہادت امن کاپیغام ہے، جمعیت اہل حدیث کے راہنما مولانانعیم بادشاہ نے کہا کہ سیدنا عثمان غنیؓ کی مظلومانہ شہادت ہمیں صبرو تحمل اتحاد اور وحدت کا درس دیتی ہے‘ ،شیخ الحدیث مولانا مفتی مبشر احمد ، پیر عثمان نوری ‘مولانا شکیل الرحمن ناصر‘مولانا عبد الستار نیازی ‘مولانا مخدوم عاصم اور دیگر نے اتحادو اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے حضرت سیدنا عثمان غنی کے افکار و کردارد نیا کیلئے مشعل راہ ہیں۔ آج پاکستان جن حالات سے گذر رہا ہے اس میں ہمیں چاہیے کہ ہم مذہبی رواداری کا ثبوت دیں ۔
تازہ ترین