• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے کہوں گا واوڈا کو لگام دیں، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر برس پڑے


میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب سے کہوں گا فیصل واوڈا کو لگام دیں ،ایسا رہا تو ہمارا اتحاد متاثر ہوگا۔

کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں، انہوں نے اگر وفاقی وزراء کو لگام نہیں دیا تو ہمیں بھی ساتھ رہنے کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔

انہوں نےوفاقی وزیر فیصل واوڈا پر برستے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ایسے بیان د ے رہے ہیں،وہ بہت غیرذمہ دار ہیں جنہیں سیاست بھی نہیں آتی۔

وسیم اختر نے کہا کہ فیصل واوڈا ان گائیڈیڈ میزائل ہے، میرے پاس اُن کی بیوقوفی کا جواب نہیں ہے، وزیراعظم انہیں کنٹرول کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکی پارٹی نے خود انہیں سائید لائین لگادیا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ علی زیدی اور گورنر سندھ کراچی کے لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ، ہمارے کراچی کے حوالے سے بہت اچھے معاملات چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

تازہ ترین