لاہور کی نجی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کے واقعے کی پولیس نے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کسی کو بھی واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یونیورسٹی کو عمارت کی بلائی حصوں پر حفاظتی شیشے یا جالیاں لگانے کا کہا گیا ہے۔
مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اسپتال کا دورہ کرکے طالبہ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زیرِ علاج طالبہ کو ہوش میں آنے کے بعد وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے، اب انکی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔