• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں کو سزا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دادو کی سیشن کورٹ نے جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی۔

علاوہ ازیں ایس ایچ او پر 10 لاکھ اور اے ایس آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سزا سننے کے بعد ملزم پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سزا یافتہ پولیس اہلکاروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس اہلکاروں پر 2022 میں ایک شخص کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کا الزام تھا۔

پولیس اہلکاروں کیخلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید