آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سندھ بھر میں 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری جبکہ یکم سے 10 محرم تک اسلحہ کی نمائش پر پابندی کی تجویز ہے۔

حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی یکم محرم سے دس محرم تک نافذ رہے گی۔

خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور وردی میں موجود سیکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

محرم کی تقریبات کے علاوہ 5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔

شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے کی ممانعت ہوگی جبکہ شرانگیز بیانات پر مبنی آڈیو، ویڈیو کیسٹس، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

کوئی نیا جلوس، مجلس یا واعظ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید