• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مودی سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھو، حقیقت سامنے آجائیگی، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان:  گانچھے کے شہر خپلو  میں جلسہ عام سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا خطاب


گانچھے(جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھے، خود ہی حقیقت سامنے آجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے شہر خپلو کے شاہی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں گجرات کے قصائی سے کہتا ہوں، اگر تم جہموری لیڈر ہو تو سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھو۔انھوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ جتنے قرض پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچ سال میں نہیں لیے، اتنےحکومت نے ایک سال میں لے لیے ہیں، بے نظیربھٹو پہلی وزیراعظم تھیں، جو سیاچن پہنچیں، ذوالفقارعلی بھٹونے گانچھے کو ضلع کا درجہ دیا، میں آج یہاں آکربےحدخوشی محسوس کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی وزیراعظم نے یہاں کا دورہ نہیں کیا، صرف شہید بھٹو نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین