• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی نشریات ”جینے دو کراچی کو“ آج ”جیو نیوز “ پر شام 7 بجے دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) کراچی پاکستان کا ایک بڑا شہر اور تجارتی حب ہے، کراچی تو سب کا ہے لیکن ”کراچی“ کا کون ہے؟۔ اس شہر میں ہر طرف کچرا اور ٹوٹی سڑکیں ہیں، نہ تو یہاں وقت پر بجلی ملتی ہے اور پانی کا بھی بحران رہتا ہے، شہر میں مسائل کا انبار ہے لیکن شہریوں کی نظریں حکمرانوں کی جانب ہیں۔ کراچی کے مسائل پر توجہ دلانے کیلئے ”جیونیوز“ نے ایک بار پھر خصوصی نشریات ”جینے دو کراچی کو“ کے عنوان ترتیب دی ہے۔ جس میں کراچی کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنما اور ماہرین شرکت کریں جو شہر کے مسائل کا حل بتائیں گے۔ خصوصی نشریات میں پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی اور اے این پی کے اہم رہنماؤں کی شہر کے مسائل پر بے لاگ گفتگو ہوگی۔ ”جینے دو کراچی کو“ کی خصوصی نشریات کا آغاز اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر ہوگا اور میزبانی شہزاد اقبال کریں گے۔

تازہ ترین